ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر تعلیم اور چیئرمین پیف کے مابین اختلافات شدت اختیار کرگئے

وزیر تعلیم اور چیئرمین پیف کے مابین اختلافات شدت اختیار کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جنید ریاض ) وزیر سکول ایجوکیشن مراد راس اور چیئرمین پیف واسق قیوم عباسی میں اختلافات مزید بڑھ گئے، مراد راس نے پیف کے دفتر وحدت کالونی میں ادارے کے چیئرمین کے بغیر ہی اجلاس طلب کرلیا۔

وزیر سکول ایجوکیشن مراد راس کا پیف کے معاملات میں غیر معمولی مداخلت کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم نے پیف کے خودمختار ادارہ ہونے کے باوجود لاک ڈاؤن میں 50 سے زائد سینئر افسران کو طلب کر لیا۔

مسلم ٹاؤن وحدت کالونی میں واقع پیف کے دفتر میں ادارے کے چیئرمین کے بغیر ہی ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا۔ پیف ملازمین چیئرمین اور وزیر ایجوکیشن کے باہمی تنازعات کے باعث دوہرے عذاب میں مبتلا ہیں، کس کی ہدایات پر عمل کیا جائے؟ ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

دوسری جانب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سرکاری سکولوں کے لیے فنڈز جاری کردیئے۔ صوبہ بھر کے 48 ہزار سکولوں کیلئے 3 ارب سے زائد کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کو فنڈز کی مد میں ساڑھے سولہ کروڑ روپے جاری ہوئے ہیں۔ فنڈز نان سیلری بجٹ کی مد میں جاری کیے گئے ہیں۔

سکولوں کو رواں مالی سال کی مد میں تیسری قسط جاری کی ہے۔ ایجوکیشن اتھارٹیز فنڈز کو بچوں کی تعداد کے مطابق سکولوں کے اکاؤنٹس میں منتقل کرے گی۔