مختلف جیلوں سے کورونا کےمریض کیمپ جیل منتقل کئے جانےلگے

23 Apr, 2020 | 06:10 PM

Malik Sultan Awan

(علی ساہی) کیمپ جیل میں دیگر جیلوں سے کورونا کےمریض منتقل کئے جانےلگے، تین جیلوں سے 10کرونا وائرس کے تصدیق شدہ قیدی علاج ومعالجہ کے لیے قائم شدہ خصوصی ہسپتال میں منتقل کردیے گئے ۔

کیمپ جیل میں کرونا وائرس کے مریض قیدیوں کےلیے حکومت کی جانب سے خصوصی ہسپتال قائم کیا گیاہے جہاں پر اب تک کرونا وائرس مثبت انے والے قیدیوں کاعلاج و معالجہ جاری ہے جن میں متعددصحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔اب سنٹرل پنجاب کی جیلوں میں سےحافظ آباد کےایک،جہلم کے4،گوجرانوالہ سے5قیدیوں میں وائرس کی تصدیق کے بعدعلاج معالجے کیلئے کیمپ جیل منتقل کر دیا گیا ہے ۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ دیگر جیلوں میں کروناوائرس کی تصدیق ہونے والے قیدیوں کو کیمپ جیل منتقل کیا جائے گا کیونکہ یہاں کرونا وائرس کے علاج کے لیے سہولیات میسر ہیں۔جبکہ جنوبی پنجاب کے قیدیوں کے لیے ڈی جی خان اورملتان کی جیلوں میں عارضی ہسپتال قائم کیے گئے ہیں۔

جیل حکام کے مطابق ہسپتال میں کیمپ جیل کے21 قیدی جن میں 10کے ری ٹیسٹ نیگیٹو اچکے ہیں جبکہ دیگر جیلوں کے10قیدی زیر علاج ہیں۔

دوسری جانب کورونا وائرس کے خلاف صف اوّل پر لڑنے والے جیل ملازمین کو کے ایف سی کا خراج تحسین، کیمپ جیل بھجوائے جانے والےلنچ باکسز ڈی آئی جی ملک مبشر نےجیل ملازمین میں تقسیم کئے۔ معروف فوڈ چین کمپنی کے ایف سی اورڈی آئی جی جیل خانہ جات لاہور ریجن ملک مبشر خان نےڈسٹرکٹ کیمپ جیل لاہور کے اہلکاروں میں سینکڑوں لنچ باکس تقسیم کئے۔

اس موقع پر ملک مبشرکا کہنا تھا کہ کیمپ جیل لاہور کا عملہ کورونا وائرس کے خلاف سینہ سپر ہے،کورونا کے مریضوں کیلئے 100 بستر کا ہسپتال کام کررہا ہے۔کے ایف سی انتظامیہ نے بھی کورونا کے خلاف صف اوّل کے ان سپاہیوں کی خدمات کا اعتراف کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے ایف سی کے لنچ باکس کیمپ جیل کے تمام اہلکاروں میں تقسیم کئے گئے ہیں ، دیگر جیلوں کے عملے میں بھی آئندہ چند روز میں لنچ باکس تقسیم کئے جائیں گے۔ 

مزیدخبریں