پنجاب حکومت کا رمضان میں مارکیٹیں جزوی طور پر کھولنے کا فیصلہ

23 Apr, 2020 | 04:27 PM

Read more!

قذافی بٹ: پنجاب حکومت نے رمضان میں مارکیٹوں کو جزوی طور پر کھولنے کا فیصلہ کرلیا، مارکیٹوں کے اوقات بارے شیڈول آج یا کل تک اعلان کردیا جائے گا.
پنجاب حکومت نے رمضان المبارک میں مارکیٹوں کو جزوی طور پر کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے مرحلہ وار مارکیٹوں کو کھولا جائے گا. لاہور میں مارکیٹوں کے کھولنے کے دن اور اوقات کار کا تعین کیا جائے گا, مارکیٹوں کے اوقات کار میں اضافہ صورتحال کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا. مارکیٹوں میں تاجر برادری کھولنے والے مارکیٹوں میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائے گی. حفاظتی اقدامات کی پیروی نہ کرنے والی مارکیٹوں کو بند کردیا جائے گا.

رمضان المبارک کے دوران سحری کے وقت دودھ، دہی کی دکانیں اور تندور کھلے رہیں گے، ریسٹورنٹ سحری و افطاری کے دوران بند رہیں گے۔

صوبائی وزیر صنعت وتجارت اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے رمضان میں مارکیٹوں کو جزوی طور پر کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے . اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی سخت ایکشن ہوگا. اس وقت تک تین ارب روپے مالیت کی اشیائے خورونوش ذخیرہ اندوزوں سے برآمد کرلیں ہیں اب جو بھی سٹاک ڈکلیئرڈ نہیں ہوگا، ذخیرہ اندوزی کہلائے گا.
وزیرصنعت کا کہنا تھا کہ 718 ٹن آٹا، 1817 ٹن گھی، 16 ہزار ٹن چینی ذخیرہ اندوزوں سے برآمد کی ہے،1440 ٹن چاول، دالیں، سرخ مرچ برآمد کرکے سرکاری نرخ پر فروخت کردی ہیں.

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت وزیر اعلیٰ آفس میں کورونا کی روک تھام کیلئے قائم کابینہ کمیٹی کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا، اجلاس کے شرکاء کو سمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، رمضان المبارک کے دوران انڈسٹریل یونٹس کو مرحلہ وار کھولنے کے حوالے سے امور پر بھی غور کیا گیا، اجلاس میں متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا گیا، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو حفاظتی لباس اور ضروری ساز و سامان کی فراہمی کے امور پر بھی غور کیا گیا۔

مزیدخبریں