ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہوش حیات نے بھارتی شاعر کی شاعری شیئر کردی

مہوش حیات نے بھارتی شاعر کی شاعری شیئر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ (زین مدنی ) تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر بھارت کے معروف اردو شاعر وسیم  بریلوی کی شاعری شیئر کردی۔

مہوش حیات نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے بھارتی شاعر زاہد حسین جو وسیم بریلوی کے نام سے مشہور ہیں کے چند اشعار لکھے ہیں ۔

اداکارہ کے اِس ٹوئٹ کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے، صرف پانچ گھنٹوں میں ان کے ٹوئٹ پر ساڑھے 8 سو سے زائد لا ئکس آچکے ہیں۔ واضح رہے کہ مہوش حیات اکثر سوشل میڈیا پر مختلف شعرا کی نظمیں شیئر کرتی رہتی ہیں۔

اس سے قبل  مہوش حیات   نے کہا ہے کہ بھارت  کورونا وائرس کو  مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے اور لوگوں کو تقسیم کرنے کے لیے استعمال کررہاہے انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹوئٹر پر بھارت میں کورونا کی آڑ میں  مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزی پھیلانے اور  امتیازی سلوک برتنے پر شدیدانداز میں تنقید کی  تھی۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ایک  آرٹیکل کا حوالہ دیا جس میں  مسلمانوں کو بھارت میں  کورونا وائرس کے پھیلا کا ذمہ دارقرار دینے کے حوالے سے بات کی گئی ہے۔

مہوش حیات نے لکھا جب دنیا مشترکہ دشمن کورونا وائرس کے خلاف لڑنے کے لیے متحد ہورہی ہے اس وقت ہمارے پڑوسی اس وبائی بیماری کو نفرت پھیلانے اور لوگوں کو تقسیم کرنے کے لیے استعمال کررہے ہیں۔ کیوں یہ لوگوں کے ساتھ  امتیازی سلوک برت رہے ہیں جب کہ وائرس نہیں برت رہا، بہت شرم کی بات ہے۔

 

Shazia Bashir

Content Writer