( سٹی 42 ) گرمی کا زور ٹوٹ گیا، شہر کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی، مال روڈ، ڈیوس روڈ، لکشمی چوک، گڑھی شاہو سمیت مختلف علاقوں میں گرد آلود ہواؤں سےبجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
دن بھر کی گرمی کے بعد شہر کے بیشتر علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کا راج، تیز ہواؤں سے جوہر ٹاؤن، جناح ہسپتال، گجومتہ، ٹھوکر نیاز بیگ میں بجلی کی بندش ۔ تیز آندھی کے باعث لیسکو کے 500 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے، فیڈرز ٹرپ ہونے سے آدھے سے زائد شہر تاریکی میں ڈوب گیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے وارننگ جاری کردی ہے، پنجاب میں جمعرات تک تیز ہواؤں کیساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔