انتظامیہ کی غفلت، انسداد تجاوزات آپریشن دعوؤں تک محدود

23 Apr, 2019 | 11:11 PM

Arslan Sheikh

( عثمان علیم ) ضلعی انتظامیہ کی غفلت یا مونیٹرنگ ٹیموں کا گٹھ جوڑ، پی آئی اے روڈ سے ہٹائے جانیوالے فرنیچر شو روم کے مالکان نے جوہر ٹاؤن کا رخ کرلیا، بڑی تعداد میں نیلام گھر، ورکشاپس سمیت متعدد غیر قانونی تعمیرات قائم کر لی گئیں۔

مانیٹرنگ ٹیموں کی مبینہ ملی بھگت سے جوہر ٹاؤن میں بڑے بیمانے پر غیر قانونی تعمیرات کی گئی ہیں، اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور ایل ڈی اے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ اللہ ھو چوک سے جناح ہسپتال جانے والے روڈ پر متعدد غیر قانونی فرنیچر نیلام گھر ، گاڑیوں کے شو رومز اور غیر قانونی دکانیں بنا کر سرکاری اراضی پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔

اس سے قبل بھی متعدد بار ان تعمیرات کو گرایا گیا مگر مبینہ مانیٹرنگ ٹیموں کے گٹھ جوڑ سے پھر سے بڑے پیمانے پر تجاوزات قائم کرلیے گئے۔ ضلعی انتظامیہ نے انسداد تجاوزات آپریشن کے تحت کارروائی صرف ریڑھیوں، پھٹوں اور سٹالز تک محدود کرلی ہیں اور مستقل غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں روک دی گئی ہیں۔

مزیدخبریں