ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نہری پانی کی چوری روکنے کیلئے کھل پنچائیت اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

 نہری پانی کی چوری روکنے کیلئے کھل پنچائیت اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) پنجاب حکومت نے نہری پانی کی چوری روکنے کے لیے کھل پنچائیت اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا، کھل پنچائیت اتھارٹی کو پانی کی تقسیم کا مکمل اختیار ہوگا، جبکہ کسان نہری پانی کے استعمال کے لیے پنچائیت سے وارہ بندی کی اجازت کے پابند ہوں گے۔

محکمہ آبپاشی حکام کے مطابق نہری پانی کے استعمال میں یکساں تقسیم کو کارآمد بنانے کے لیے نئی کھل پنچائیت اتھارٹی بنائی جا رہی ہے، جس کے لیے نیا قانون بھی بنایا جائے گا، کھل پنچائیت اتھارٹی کے ایکٹ 2019 میں پنچائیت کی رضا مندی کے تحت کسان نہری پانی کا استعمال کریں گے۔

پنچائیت ہی پانی کی تقسیم اور وقت کا تعین کرے گی تاکہ پانی کی وارہ بندی میں کسانوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو، حکام کا کہنا ہے کہ اس سے قبل پنجاب ایرگیشن ڈرینج اتھارٹی تھی جس کو ختم کر کے کھل پنچائیت اتھارٹی میں منتقل کیا جائے گا، محکمہ آبپاشی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو نئے کھل پنچائیت ایکٹ اور اتھارٹی کی منظوری کے لیے مراسلہ ارسال کردیا۔

حکام کا کہنا ہےکہ پیڈا اتھارٹی کے تمام افسران وملازمین کھل پنچائیت اتھارٹی میں ضم کردیئے آئیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer