ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں بائیو میٹرک مشینیں نصب

23 Apr, 2019 | 04:18 PM

Shazia Bashir

سٹی42: ریلوےافسران کی حاضری یقینی بنانے کا معاملہ، ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں بائیو میٹرک مشینیں نصب کردی گئیں، دیر سے آنے والے افسران اور ملازمین کی موجیں ختم۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید کی ہدایات کے مطابق ریلوے ہیڈ کوارٹرمیں ڈیپارٹمنٹ وائزبائیو میٹرک مشینیں نصب ہونا شروع ہو گئیں، ذرائع کے مطابق ریلوے ہیڈ کوارٹر سمیت ورکشاپ اورساتوں ڈویژنزمیں بائیومیٹرک مشینیں نصب کی جائیں گی۔ تاکہ افسران اورماتحت عملے کو وقت کا پابند بنایا جا سکے، تمام افسران کے لیے بائیومیٹرک مشین پر حاضری لگانا لازمی قراردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دیرسے دفترآنے والےملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ بھی کرلیا گیا۔

      

مزیدخبریں