چودھری پرویز الٰہی سے سپین کے قونصلیٹ  سپیکر چیمبر میں ملاقات

23 Apr, 2019 | 04:04 PM

Shazia Bashir

سٹی42: سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں ان کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے سپین کے قونصلیٹ جنرل علی عمران چودھری نے سپیکر چیمبر میں ملاقات کی، ملاقات میں حمید اللہ بھٹی، ملک طاہر محمود، شہزاد احمد خان، عابد گیلانی اورصوبائی وزیر حافظ عمار بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سپیکر چودھری پرویز الٰہی نےکہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں ان کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اورسیز پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہئے، سپین کے قو نصلیٹ جنرل علی عمران چودھری نے سپیکر کو بتایا کہ سپین میں مقیم پاکستانی دن رات محنت کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں