معروف پاکستانی ماڈل کی بہن نے لو میرج کرلی

23 Apr, 2019 | 04:00 PM

Sughra Afzal

(زین مدنی) معروف ماڈل ایمان علی نے دو ماہ قبل بزنس مین بابر بھٹی سے لو میرج کی اور دو ماہ بعد ایمان علی کی چھوٹی بہن ماڈل راحمہ علی نے بھی لو میرج کر لی۔

راحمہ علی نے سبطین خالد نامی نوجوان سے شادی کرلی جس کے ساتھ راحمہ علی کی کافی عرصہ سے دوستی تھی اور دو سال قبل دونوں نے منگنی بھی کی لیکن پھر دونوں کے درمیان بریک اپ ہوگیا لیکن اب اچانک دونوں نے نکاح کر لیا ہے۔

 بحریہ ٹاﺅن میں نکاح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں دونوں کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی، ایمان علی اور راحمہ علی کی والدہ حمیرا علی نے بھی لو میرج کی تھی۔

مزیدخبریں