رمضان المبارک کب سے شروع ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

23 Apr, 2019 | 01:27 PM

Sughra Afzal

(سٹی 42) فرزندان اسلام نیکیوں کی بہار کے مہینے کے شدت سے منتظر، ہر زبان پر سوال ہے کہ رمضان المبارک کب شروع ہو رہا ہے، محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کا چاند 6 مئی کو نظر آنے کی پیشگوئی کردی۔

رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں اور بخشش کا مہینہ ہے جس کا انتظار ہر مسلمان شدت کیساتھ کرتا ہے،  محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند 6 مئی کو نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش 5 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 3 بج کر 45 منٹ پر ہوگی، 5 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 15 گھنٹے اور18 منٹ ہوگی۔

محکمہ موسمیات کےحکام کا کہنا ہے کہ 5 مئی کو غروب آفتاب کے وقت پاکستان میں کسی بھی مقام پر چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں، البتہ چاند 6 مئی کو ہی نظرآئے گا جس پر 7 مئی کو پاکستان میں پہلا روزہ ہوگا۔

مزیدخبریں