(شہباز علی) کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان آج رات کو علاج کے لیے انگلینڈ روانہ ہو ں گے، پی سی بی کے مطابق سپنر میں ہیپاٹائٹس وائرس کی تشخیص کے بعد علاج کے لیے ڈاکٹر سے وقت لے لیا گیا ہے، جمعرات کو ڈاکٹر پیٹرک کینیڈی سپنر کا معائنہ کریں گے۔
کچھ روز قبل ورلڈکپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لگائے گئے کیمپ میں چیک اپ کے دوران سپنر کے خون میں ہیپاٹائٹس وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد ڈاکٹروں کی جانب سے انہیں چار ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا تھا، انگلینڈ کی سیریز میں ان کی جگہ ٹیسٹ سپنر یاسر شاہ کھیلیں گے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق شاداب خان کے تمام ٹیسٹ دوبارہ کروائے جائیں گے، ٹیسٹ اور میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد شاداب خان کی ورلڈ کپ میں شمولیت کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔