"اپوزیشن کو اپنی سوچ کو آزاد کرنا چاہیے"

23 Apr, 2019 | 12:18 PM

Sughra Afzal
Read more!

(قذافی بٹ) صوبائی وزیر قانون بشارت راجہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن 24 گھنٹے صرف اپنی قیادت کی کرپشن چھپانے میں مصروف رہتی ہے، حکومت کو قانون سازی کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے ڈکٹیٹ نہیں کیا جاسکتا۔

پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب بشارت راجہ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام کے بل پر اپوزیشن کا شور شرابا قبل از وقت تھا، بل کو ہنگامےکی نذر کرنے کی کوشش کی گئی جس کا کوئی جواز نہیں، ہمارے سیاستدانوں کو اپنی سوچ کو درست کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سے طے ہوا تھا کہ بل پر انہیں بھرپور بات کرنے کا موقع دیا جائے گا، بل کو آئین اور قانون کے مطابق ضابطے سے گزارا جائے گا، اپوزیشن کو اپنی سوچ کو آزاد کرنا چاہیے، وزیر اعلیٰ پنجاب پر اراکین کے اعتماد کے بعد ان کی تبدیلی کی بات بالکل بےمعنی ہے۔

مزیدخبریں