سی آئی اے کی کارروائی، اشتہاری گینگ گرفتار

23 Apr, 2019 | 12:45 AM

Arslan Sheikh

( عرفان ملک ) سی آئی اے کوتوالی پولیس نے ڈکیتی راہزانی کی وارداتوں میں مطلوب اشتہاری اور ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے متعدد موبائل فونز، زیورات، 10 لاکھ نقدی اور دو پستول سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔

ایس پی سی آئی اے کے مطابق ملزمان شارع عام پر شہریوں سے گن پوائنٹ پر موبائل فون اور زیورات چھیننے کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران شہر میں 35 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں رمضان اور سیف اللہ شامل ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس پی نے ڈی ایس پی کوتوالی عثمان حیدر کے لیے تعریفی مراسلہ اور اُن کی ٹیم کے لیے تعریفی اسناد اور کیش انعام کا اعلان کیا ہے۔

مزیدخبریں