قذافی بٹ:ووٹ کا اندراج ووٹ ڈالنے کی طرف پہلا قدم ہے، ووٹ کے اندراج اور کوائف کی درستگی میں دو دن باقی ۔ انتخابی فہرست میں ووٹ کا اندراج اور کوائف کی درستگی کے لیے قریبی ڈسپلے سینٹر سے رابطہ کریں۔ الیکشن کمیشن نے ووٹرز سے اپیل کردی۔
ووٹرز کے اندراج اور کوائف میں درستگی کے لیے دو دون باقی ہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے دی گئی مہلت 24 اپریل کو ختم ہوجائے گی ۔ الیکشن کمیشن نے ووٹرز سے اپیل کی ہے کہ ووٹرز ضلعی الیکشن کمشنر دفتر یا قریبی ڈسپلے سنٹر میں جاکر اپنے ووٹ کے اندراج اور کوائف کی درستگی کو یقینی بنائیں۔
فارم الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ، ڈسپلے سینٹرز اور ضلعی الیکشن کمشنر دفاتر سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ووٹرز کو ہدایت کی ہے کہ فارم کے ساتھ اپنے شناختی کارڈ کی کاپی ضرور منسلک کریں اور فارم جمع کراتے وقت اپنا اصل شناختی کارڈ ہمراہ رکھیں۔