بے حسی یا غفلت، جناح ہسپتال کی ایم آر آئی مشین ایک ہفتے سے غیرفعال

23 Apr, 2018 | 07:01 PM

عطاءسبحانی
Read more!

زاہد چوہدری:بے حسی کی انتہا، جناح ہسپتال کی ایم آر آئی مشین ایک ہفتے بعد بھی ٹھیک نہ کرائی جاسکی، مشین بند ہونے سے مریض ٹیسٹ کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے لگے۔

جناح ہسپتال کی ایم آر آئی مشین کی خرابی ایک ہفتے بعد بھی دور نہیں کی جاسکی، ایم آر آئی مشین کی خرابی دور کرنے کی بجائے جناح ہسپتال کے بائیو میڈیکل انجینئر نے مشین کو ہی مکمل بند کرا دیا ہے، جس کی وجہ سے مریضوں کو ٹیسٹ کے لیے مشکلات کا سامنا ہے اور علاج معالجہ بھی متاثر ہورہا ہے۔

ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود جناح ہسپتال انتظامیہ اور محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر بھی اس معاملے پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں، ایم آر آئی مشین کو ٹھیک کرانے کیلئے تاحال کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔

مزید پڑھنے کیلئے  لنک پر ضرور کلک کریں:جناح ہسپتال کی واحدایم آر آئی مشین کی گیس نکل گئی

اس سے قبل  جناح ہسپتال میں 10 برس قبل نصب کی گئی ایم آر آئی مشین کی ہیلیم گیس انتہائی حد تک کم ہوگئی ۔ ایم آر آئی مشین میں ہیلیم گیس کی مقدار صرف 33 فیصد تک رہ گئی، جس کی وجہ سے مشین کو معمول کے مطابق چلانا مشکل ہوگیا۔

مزیدخبریں