جنید ریاض:الیکشن ڈیوٹیوں کے لیے پنجاب بھر میں اساتذہ کی تربیت شروع کروا دی گئی، ڈسٹرکٹ لاہور کے 5 سو سے زائد اساتذہ الیکشن میں ڈیوٹیاں دینگے۔
عام انتخابات کیلئے تیاریاں ابھی سے شروع کروا دی گئی ہیں، سب سے پہلے الیکشن میں ڈیوٹیوں کے لیے لاہور کے مختلف سکولوں میں اساتذہ کی تربیت شروع کروادی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ لاہورکے 5 سو سے زائد اساتذہ الیکشن میں ڈیوٹیاں دینگے۔ مذکورہ 5 سو سے زائد اساتذہ کو مرحلہ وار تربیت دی جارہی ہے۔
تربیت کے لیے مختلف سکولوں میں سینٹرز بنائے گئے ہیں۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے ماسٹرٹرینرزکوبھی ٹریننگ دی جاچکی ہے۔ ماسٹر ٹرینرز اب اساتذہ کو روزانہ تین گھنٹے تک تربیت دیں گے۔