اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کا ووٹ اندراج کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

23 Apr, 2018 | 05:36 PM

رانا جبران

قذافی بٹ: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے ووٹ اندراج کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کردیا۔ الیکشن کمشنرڈسپلے سنٹرز میں اندراج فارم کی شکایات کانوٹس لیں۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ ڈسپلے سنٹرز میں فارم کی کمی کے باعث بہت سے لوگ سہولت سے محروم ہیں۔ ووٹ کے اندراج، منتقلی سے متعلق ابھی بہت سی شکایات آرہی ہیں۔ الیکشن کمشنرڈسپلے سنٹرز میں اندراج فارم کی شکایات کانوٹس لیں۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: شفاف الیکشن کروانے کیلئے الیکشن کمیشن کی تیاریاں زور شور سے جاری

 میاں محمودالرشید کا کہنا ہے کہ نوجوان پہلی ترجیح میں اپنے ووٹ کا اندراج یقینی بنائیں اور الیکشن کمیشن سے بھی یہ مطالبہ کیاجاتا ہے کہ وہ تاریخ میں توسیع کردیں تاکہ ووٹرز کے اندراج کا مرحلہ خوش اسلوبی کے ساتھ طے کیا جاسکے۔ 

مزیدخبریں