ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شفاف الیکشن کروانے کیلئے الیکشن کمیشن کی تیاریاں زور شور سے جاری

شفاف الیکشن کروانے کیلئے الیکشن کمیشن کی تیاریاں زور شور سے جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 قذافی بٹ: الیکشن کمیشن نے پولنگ آفیسرز اور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسرز کی ٹریننگ کا آغاز کر دیا۔ ٹریننگ 23 اپریل 2018ء سے شروع ہوکر 12مئی 2018ء تک کی جائے گی۔ پنجاب بھر میں اساتذہ کی تربیت شروع کرادی گئی۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق ٹریننگ چاروں صوبوں بشمول فاٹا اور اسلام آباد میں ہوگی۔ ٹریننگ میں 7 لاکھ پولنگ عملے کو تربیت دی جائے گی ۔

پڑھنا مت بھولئے: پی ٹی آئی نےلاہور بند کرنے کی دھمکی دے دی

آخری مرحلے میں ایک لاکھ 78 ہزار پریزائیڈنگ اور سینئر اسسٹنٹ پریزائڈنگ آفیسرز کی تربیت ہوگی۔ پریزائیڈنگ اور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسرز کی تربیت 25 جون 2018ء سے 15 جولائی 2018ء تک ہوگی۔ ریٹرننگ آفیسرز اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز کی تربیت کا آغاز مئی 2018ء کے دوسرے ہفتے سے متوقع ہے۔

  الیکشن کمیشن کے مطابق 2018ء کے عام انتخابات کے لئے اس مرحلہ وار تربیت کی شروعات 5 مارچ 2018ء سے کی گئی تھی۔ جس کے پہلے مرحلے میں 84 لیڈٹرینرز کو چاروں صوبوں میں صوبائی سطح پر تربیت دی گئی۔ جنہوں نے دوسرے مرحلے میں ملک بھر سے منتخب شدہ 3000 ماسٹر ٹرینرز کو تربیت فراہم کی۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: تحریک انصاف کا نوازشریف کو اہم مشورہ

دوسری جانب الیکشن ڈیوٹیوں کے لیے پنجاب بھر میں اساتذہ کی تربیت شروع کرادی گئی، ڈسٹرکٹ لاہورکے 5 سو سے زائد اساتذہ الیکشن میں ڈیوٹیاں دینگے۔ عام انتخابات کیلئے تیاریاں ابھی سے شروع کرادی گئی ہیں۔

 سب سے پہلے الیکشن میں ڈیوٹیوں کے لیے لاہور کے مختلف سکولوں میں اساتذہ کی تربیت شروع کرادی گئی ہے۔ تربیت کے لیے مختلف سکولوں میں سینٹرز بنائے گئے ہیں۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے ماسٹرٹرینرزکوبھی ٹریننگ دی جاچکی ہے۔ ماسٹر ٹرینرز اب اساتذہ کو روزانہ تین گھنٹے تک تربیت دیں گے۔