جیتو پاکستان نامی فراڈسکیم چلانے والا ملزم گرفتار

23 Apr, 2018 | 04:11 PM

احمد علی کیف

فاہد بھٹی: اسلام پورہ پولیس کی جیتوپاکستان نامی فراڈسکیم چلانے والوں کیخلاف کارروائی، ملزم جمعہ خان سےہزاروں روپےنقدی برآمدکرلئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام پورہ پولیس نے جیتو پاکستان شو کے نام پر فراڈ کرنے والے شخص کع گفتار کر لیا۔ملزم جس کا نام جمعہ خان ہے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:سٹیل سیکٹر کیلئے بڑی خبر ، ایف بی آرحکام کو نوٹس جاری کر دیا گیا 

 واضح رہے کہ ملزم جمعہ خان لوگوں کو موبائل پر ایس ایم ایس کرتا تھا اور جیتو پاکستان شو کا حوالہ سے کر پیسے بٹورتا تھا۔علاوہ ازیں ملزم جمعہ خان سےہزاروں روپےنقدی بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم جمعہ خان لوگوں سےجھوٹی سکیم کےنام پرپیسے بٹورتا تھا۔ ملزم کوگرفتارکرکےمقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزیدخبریں