نوجوانوں کوملازمت کاجھانسہ دےکرلوٹنے والا نوسرباز پکڑا گیا

23 Apr, 2018 | 03:33 PM

احمد علی کیف

زاہد چوہدری: جنرل ہسپتال میں نوجوانوں کوملازمت کاجھانسہ دےکرلوٹنے والا نوسرباز پکڑا گیا، ابتدائی تفتیش میں ملزم کا جعلی تقرر نامے اور ہسپتال کےشناختی کارڈز تھما کر نوجوانوں سے50 لاکھ روپے بٹورنے کا انکشاف، ہسپتال انتظامیہ نےجعل ساز کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جنرل ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ہسپتال میں ملازمت دلانے کا جھانسہ دے کر نوجوانوں کو لوٹنے والے نوسرباز پکڑ اگیا ۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اپنا نام جرار حیدر اور شرقپور کا رہائشی بتایا ۔ ملزم نے 15 سے زائد نوجوانوں سے 3لاکھ روپے ملازمت دلانے کے نام پر بٹورے اور ان کو جنرل ہسپتال کے جعلی تقرر نامے اور کمپیوٹرائزڈ سروس کارڈز بھی تھما دیئے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:تحریک انصاف کا نوازشریف کو اہم مشورہ 

 دوسری جانب ملازمت حاصل کرنے والے نوجوان جب جنرل ہسپتال میں ڈیوٹی کیلئے پہنچے تو جعلی ملازمت دیئے جانے کا انکشاف ہوا جس پر ہسپتال انتظامیہ نے متاثرہ نوجوانوں کی مدد سے جعل ساز کو پکڑ کر پولیس تھانہ کوٹ لکھپت کے حوالے کر دیا ۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اقرار کیا کہ وہ اب تک 50 لاکھ روپے ہتھیا چکا ہے۔

مزیدخبریں