قذافی بٹ: جتنی بڑی قربانی اتنے ہی انتخابی ٹکٹ ملنے کے چانسز زیادہ،پی ٹی آئی قیادت نے امیدواروں سے زیادہ سے زیادہ مالی قربانی دینے کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے لاہور اور سنٹرل پنجاب سےٹکٹ کے امیدواروں کو پارٹی فنڈز میں زیادہ سے زیادہ فنڈز دینے کا کہاہے۔
واضح رہے کہ پارلیمانی بورڈ اہلیت کے معیار کو جانچنے کے لیے امیدواروں کی جانب سے دیئے گئے پارٹی فنڈز کو بھی مدنظر رکھے گا۔ قومی اسمبلی کی ٹکٹ کا امیدوار 4 لاکھ جبکہ صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ کے امیدوار کو 2 لاکھ روپے پارٹی فنڈز میں دینے کا کہا گیا ہے۔فنڈز 29 اپریل کے جلسے سے پہلے د ینے ہوں گے۔
یہ بھی ضرور پڑھیں:پی ٹی آئی نے ایک اور تماشا کرنے کی دھمکی دے دی
ذرائع کے مطابق امیدواروں کی جانب سےدئیے جانے والے فنڈز کی تفصیلات پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔