تحریک انصاف کا نوازشریف کو اہم مشورہ

23 Apr, 2018 | 02:53 PM

احمد علی کیف

قذافی بٹ: تحریک انصاف کا نوازشریف کو مشورہ، فواد چوہدری نے نوازشریف کو بھی سینٹ الیکشن کی تحقیقات کامشورہ دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چودھری نے نوازشریف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھی پی ٹی آئی کی طرح سینٹ الیکشن کی تحقیقات کروالیں۔ چوہدری سرور نےمسلم لیگ ن کے ووٹ لیے ہیں تو نوازشریف بھی تحقیقات کریں۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:پی ٹی آئی نے ایک اور تماشا کرنے کی دھمکی دے دی 

 انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن بھی پی ٹی آئی کی طرح اپنے ارکان کی نشاندہی کرکے کارروائی کرے ۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چوہدری سرور کے ووٹ اور اسے ووٹ دینے والے سب کے سامنے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آخر سینیٹر سراج الحق اس وقت کس کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔ نوازشریف اورسینیٹر سراج الحق کا لہجہ ایک جیسا لگ رہاہے۔ سینیٹر سراج الحق کس کو بدنام کرناچاہتےہیں۔

مزیدخبریں