سٹیل سیکٹر کیلئے بڑی خبر ، ایف بی آرحکام کو نوٹس جاری کر دیا گیا

23 Apr, 2018 | 01:51 PM

احمد علی کیف

ملک اشرف: ہائیکورٹ نے بیک وقت بجلی بلوں اورسیلز پرلئے جانے والے ود ہو لڈنگ ٹیکس کی وصولی تاحکم ثانی روک دی،عدالت نے ایف بی آرحکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 مئی کو جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شمس محمود مرزانے وقاص سٹیل ملز کی درخواست پرسماعت کی۔درخواستگزار کی جانب سے محمد محسن ورک ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس بجلی کے بلوں اور سیلزدونوں پرلیاجارہاہے۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی چوری،اربوں کا نقصان،لیسکو نے آنکھیں موند لیں 

 انکم ٹیکس قوانین کے مطابق ٹیکس گزارکوکچھ حقوق حاصل ہیں۔ جس کے مطابق ٹیکس گزاربجلی کےبلوں یا پرچیزمیں سے کسی ایک پر ٹیکس دینےکااستحقاق رکھتا ہے۔ محمد محسن ورک ایڈوکیٹ نے مزید دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بلوں یاچیزمیں سے کسی ایک مد میں کٹوٹی ہوسکتی ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:ڈالر کی لمبی اڑان ،روپیہ منہ دیکھتا رہ گیا 

 واضح رہے کہ اس وقت بلوں اور پرچیز دونوں پر بیک وقت ودہولڈنگ ٹیکس وصول کیاجارہاہے۔ جو کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کے سرکلر 2014کے سیکشن 19 کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت بجلی کے بلوں اور پرچیز دونوں پر بیک وقت ودہولڈنگ ٹیکس کی وصولی کے اقدام کو کلعدم قراردے۔

مزیدخبریں