روحانی باپ کا بچے پر جان لیوا تشدد

23 Apr, 2018 | 01:03 PM

احمد علی کیف

جنید ریاض: گورنمنٹ ماڈل سکول شاہ عالم مارکیٹ کے سکول ٹیچر کا چھٹی جماعت کے بچے قاسم نعیم پر تشدد،ٹیچر نے پنسل واپس نہ کرنے پر بچے پرڈنڈوں سے تشدد کرکے شدید زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہ عالم مارکیٹ میں واقع گورنمنٹ مڈل ہائی سکول کے سکول ٹیچر نے چھٹی کلاس کے طالب علم 11 سالہ قاسم نعیم کو ڈنڈوں سے تشدد کانشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی چوری،اربوں کا نقصان،لیسکو نے آنکھیں موند لیں  

والدین کے مطابق ٹیچر نے بچے سے پنسل واپس کرنے کی ہدایت کی جو بچے نے نہ سنی جس پر ٹیچر نے اپنا سارا غصہ بچے پر اتار دیا۔ والدین نے ٹیچر کے خلاف متعلقہ تھانے میں درخواست دائر کردی۔ جس پر متعلقہ پولیس نے ٹیچر کے خلاف کارروائی کا آغازکردیا ۔

 دوسری جانب خاتون سکول ٹیچر کی ترقی کا معاملہ عدالت جا پہنچا۔ درخواستگزار نے درخوست کی کہ سینئرہونےکےباوجود عرصہ درازسےترقی نہیں دی جارہی۔ عدالت محکمہ تعلیم میں ترقی دینےکاحکم دے۔

مزیدخبریں