ججز کی کمی، کرپشن کے سینکڑوں کیسز التوا کا شکار

23 Apr, 2018 | 11:35 AM

Read more!

شاہین عتیق(24نیوز) احتساب کی دو عدالتوں کورٹ نمبرایک اور کورٹ نمبر چار میں جج مقررنہ ہونے کی وجہ سے کرپشن کےسینکڑوں مقدمات التوا کا شکار ، نیب کے ملزمان کو جیل سےلاکر اگلی تاریخیں دی جا رہی ہیں ۔

جوڈیشل کمپلیکس میں احتساب کی پانچ عدالتیں قائم ہیں جہاں پرنیب کی طرف سے بھجوائے کرپشن کے ریفرنسز کی سماعت کی جاتی ہے اور گرفتار ملزمان کے ریمانڈ دیئے جاتے ہیں .

یہ بھی پڑھیں: معمولی تلخ کلامی پر کھلاڑی کا بازو توڑ دیا

پانچ عدالتوں میں سےدو عدالتوں میں جج مقرر نہ ہونے کی وجہ سے یہ خالی پڑیں ہیں. کورٹ نمبر ایک میں تین ماہ سے جج نہیں جبکہ کورٹ نمبر چار میں جج کے تبادلے کے بعد کوئی متبادل جج مقرر نہ ہوسکا . سائلین کا کہنا ہے کہ ان کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
ججزکی کمی کی وجہ سے جہاں سائلین کوپریشانی ہے وہیں وکلاء کوبھی مشکلات کاسامناہے۔انہوں نے خالی عدالتوں میں فوری طورپرجج مقررکرنے کامطالبہ کیاہے۔

مزیدخبریں