معمولی تلخ کلامی پر کھلاڑی کا بازو توڑ دیا

23 Apr, 2018 | 10:57 AM

ارسلان حیدر: پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام حماد اظہر کرکٹ ٹورنامٹ کا اختتامی روز سبزہ زار گراؤنڈ میں منعقد ہوا۔ معمولی تلخ کلامی پر پختون ٹیم نے حریف ٹیم کے کھلاڑی کا بازو توڑ دیا۔

کرکٹ ٹورنامنٹ میں این اے 126 کی 237 ٹیموں نے شمولیت اختیار کی۔ سیمی فائنل میچ کے دوران ٹیمیں آپس میں گُتھم گُتھا ہوگئیں ۔اس دوران پختون ٹیم کے کھلاڑی نے مخالف ٹیم کے کھلاڑی کا بازو توڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم دورہ آئرلینڈ، برطانیہ کے لیے روانہ، محمد عامر ٹیم کے ہمراہ نہ جاسکے

تقریب کےمہمان خصوصی ایم پی اے میاں اسلم اقبال نے کہا  اتنے بڑے ٹورنامنٹ میں ایسے معمولی واقعات ہوجاتےہیں ، لیکن ہمیں منظم رہنا چاہئیے۔

سینیٹر چوہدری سرور، پی پی 152 کے ایم پی اے حاجی ارشاد ڈوگر اور بیرسٹر حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو کھیل کے میدانوں میں لانے کیلئے یہ ایک احسن قدم ہے۔

حماد اظہر فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ کی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ فاتح ٹیم کو 1 لاکھ 50 ہزار روپیہ جبکہ رنر اپ کو 1 لاکھ روپیہ انعام دیا جائے گا۔     

مزیدخبریں