گلبرگ غالب روڈ بلاک سی کا عوامی پارک کھنڈر بن گیا 

22 Sep, 2024 | 10:57 PM

 فاطمہ خان :گلبرگ غالب روڈ بلاک سی کا عوامی پارک زبوں حالی کاشکار ہوگیا 
جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ،تعفن اوروبائی امراض پھیلنے لگے ۔مناسب دیکھ بھال اور انتظامات نہ ہونے سے پارک کھنڈرمیں بدل گیا۔ کہیں درخت گرے ہوئے تو کہیں گھاس نے جھاڑیوں کا روپ دھار لیا ۔پارک میں زنگ آلودہ جھولے ،بیٹھنےکیلئے بیچ بھی میسر نہیں ہے ۔
مکینوں کا کہنا ہے کہ پارک میں نصب لائٹس بھی خراب ہوچکی ہیں، علاقہ مکینوں   نے انتظامیہ سےپارک کی حالت زاربہترکرنےکامطالبہ کیا ہے 

مزیدخبریں