غیرت کے نام پر 2 خواتین قتل

22 Sep, 2024 | 08:47 PM

اسرار خان : ستوکتلہ  قبرستان کے قریب گھر میں فائرنگ سے 2 خواتین قتل کردیں گئیں 

 پولیس کے مطابق مقتولین میں 25 سالہ حنا اور اسکی نند 22 سالہ سحرش شامل ہیں ۔حنا کے شوہر شان نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی اور بہن کو قتل کیا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے ۔ نفری موقع پر پہنچ گئی، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں ۔واقعہ بظاہر غیرت کے نام پر پیش آیا، مزید تحقیقات جاری ہیں ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  نے  نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ۔ فائرنگ کرنے والے ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کردی ۔

 آئی جی پنجاب نے کہا ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے ۔لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

مزیدخبریں