سیلاب کاخدشہ ، ڈیم بھر گیا 

22 Sep, 2024 | 08:26 PM

سٹی 42 : راول ڈیم میں پانی کے ذخائر کی سطح 1752 فٹ تک پہنچ گئی
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے راول ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔راول ڈیم کے سپل ویز کل صبح 6 بجے کھولے جائیں گے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے احتیاطی تدابیر جاری کردی گئیں ۔
ضلعی انتظامیہ  نے کہا ہے کہ شہری ندی نالوں کی جانب جانے سے اجتناب کریں، نشیبی علاقوں کے مکین احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائیں، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فی الفور 16 پر رابطہ کریں ،مال مویشی کو بروقت محفوظ مقام پر منتقل کر لیا جائے، ندی نالوں اور پلوں کی سخت مانیٹرنگ جاری رکھی جائے گی، سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کی تیاری مکمل کر لی گئی ۔

مزیدخبریں