شہید پولیس اہلکار برہان خان نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا؛ محسن نقوی

22 Sep, 2024 | 06:40 PM

 سٹی 42:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی سوات کے تھانہ مالم جبہ کی حدود میں پولیس وین کے قریب دھماکے کی مذمت  کرتے ہوئے  دھماکے میں شہید ہونے والے  پولیس کانسٹیبل برہان خان  کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

وزیرداخلہ محسن نقوی کا شہید اہلکار برہان خان  کے خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ۔ وزیرداخلہ محسن نقوی کی زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔ 

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہید پولیس اہلکار برہان خان نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا۔ خیبر پختونخوا پولیس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں۔ خیبر پختونخوا پولیس کے بہادر سپوت شہید  برہان خان کو سلام پیش کرتے ہیں۔

مزیدخبریں