ڈاکٹر ذاکر نائیک کا دورہ پاکستان کا اعلان

22 Sep, 2024 | 06:31 PM

سٹی 42:معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے دورہ پاکستان کا اعلان کر دیا
ڈاکٹر ذاکر نائیک لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں مذہبی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ذاکر نائیک 6، 7 اکتوبر کو کراچی، 12، 13 لاہور اور 19، 20 اکتوبر کو اسلام آباد میں اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ذاکر نائیک اجتماعات میں عوام کی سوالات کے جوابات بھی دیں گے۔ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایکس اکاونٹ پر دورہ پاکستان کا اعلان کیا۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا حکومت پاکستان کی خصوصی دعوت پر پاکستان آرہا ہوں

مزیدخبریں