رومیل الیاس: آج جماعت اسلامی کے بانی اور مفکر اسلام مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودی رحمتہ اللہ علیہ کی 45 ویں برسی منائی جا رہی ہے اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف سمیت دیگر رہنماوں اور کارکنان نے مولانا موددوی کی قبر پر حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی ، اور دعائے مغفرت کی ۔
رہنماوں نے سید مودودی میموریل ٹرسٹ کا دورہ بھی کیا مودوی میوزیم انتظامیہ نے مولانا مودودی کے زیر استعمال کتب اور دیگر اشیاء کے حوالے سے کارکنان کو بریفنگ دی۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے کہا مولانا موددوی کی اسلامی تعلیمات اور فکر جماعت اسلامی ہی نہیں بلکہ ہر نوجوان کے لیے مشعل راہ ہے
اس موقع پر احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ مولانا سید مودودی کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے آپ عالم دین مفسر قرآن اور جماعت اسلامی کے بانی تھے اور بیسوی صدی کے موثر ترین اسلامی مفکرین میں سے تھے ان کی فکر، سوچ اور تصانیف نے پوری دنیا کی اسلامی تحریکات پر میں گہرا اثر ڈالا
سید مودودی کی فکر ، تربیت کا منہ بولتا ثبوت الخدمت فاؤنڈیشن ہے جماعت اسلامی کا کارکن آج بھی سید مودودی کی فکر اور تربیت کی روشنی میں عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔