پولیس موبائل پر دھماکہ، ایک پولیس کانسٹیبل شہید

22 Sep, 2024 | 05:16 PM

سٹی 42:سوات مالم جبہ روڈ پر جہان آباد کے قریب پولیس موبائل پر دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے  ایک شہیدہوگیا 

پولیس وین کے  پڑخے اڑ گئے ۔ پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، پولیس ابھی تفتیش  کررہی ہے ۔ جلد   ملزمان کا سراغ لگالیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق سوات کے علاقہ مالم جبہ سڑک پر جہان اباد کے مقام پر پولیس وین پر بم دھماکہ   ہوا کانسٹیبل برہان شہیداور تین اہلکار سرزمین،حسین گل اور امان اللہ بھی زخمی ہوگئے ہیں زخمی اور شہد پولیس اہلکار کی میت سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن جاری ہے

مزیدخبریں