آئی فون پرومیکس 16 کی سمگلنگ

22 Sep, 2024 | 04:41 PM

طیب سیف :قیمتی امپورٹڈ موبائل فون کی سمگلنگ کا سلسلہ جاری  ہے ۔ کسٹمز نے لاکھوں روپے مالیت کے  پرو مکس 16 فونز کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی 

 اسلام آباد ایئرپورٹ سے بیرون ملک سے آنے والے مسافر سے 46 مہنگے فونز برآمد  کیے گئے ۔ پرو میکس 16 کو حال ہی میں متعارف کروایا گیا ہے ۔آئی فون پرومیکس 16 کی قمیت 5 لاکھ روپے سے زائد ہے۔مسافر مبینہ طور پر کسٹمز حکام سے رابطہ میں تھا،مسافر کو حراست میں لینے کے بعد قانونی کارروائی شروع کردی ،

مزیدخبریں