ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (شہبازعلی) قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن منصوبے کےتعمیراتی کاموں میں تیزی آگئی اوربیسمنٹ کی تعمیر کا کام آخری مرحلے میں پہنچ گیا،انکلوژرز کے سامنے لگے جنگلے اُتر گئے اورخندق کی کھدائی بھی مکمل ہوگئی ۔

 چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیااورجاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا،انہوں نے انکلوژرز،باکسزاوربیسمنٹ میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

 چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے منصوبے پرپیش رفت کا مشاہدہ کرنے کے ساتھ ساتھ سارا کام ٹائم لائن میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے حوالے سے ایک ایک لمحہ قیمتی ہے۔

  محسن نقوی نے شائقین کی سہولت کیلئےڈیجیٹل سکوربورڈ مناسب جگہ پرنصب کرنے اورلفٹ کی سہولت بیسمنٹ تک دینے کی بھی ہدایت کی۔

 چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اس موقع پرکہاکہ   چیمپئنزٹرافی سے قبل سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن مکمل کی جائے گی،اس موقع پرایف ڈبلیو او کےپراجیکٹ ڈائریکٹرنے انہیں منصوبے پرہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

 پی سی بی کےچیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر،ڈائریکٹرانفراسٹرکچر،ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ،سینئر جنرل مینجرانفراسٹرکچر،نیسپاک اور دیگرحکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔