ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہالی ووڈ اداکارجانی ڈیپ کےلئے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ  

ہالی ووڈ اداکارجانی ڈیپ کےلئے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) معروف ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ کو روم فلم فیسٹیول 2024 کے دوران لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دینے کے ساتھ ساتھ  فیسٹیول میں ان کی ہدایت کاری میں بننے والی نئی فلم بھی دکھائی جائے گی۔

 جانی ڈیپ کی فلم "موڈی"مشہور بوہیمین آرٹسٹ آمیڈیو موڈیلیانی کی زندگی کے 72 گھنٹوں کی کہانی بیان کرتی ہے جس میں 1916 کے جنگ زدہ پیرس کا پس منظر دکھایا گیا ہے،فلم کی کہانی کے مطابق موڈیلیانی کو پولیس سے بچنے کے لیے بھاگنا پڑتا ہے،وہ اپناکیریئر چھوڑنے اور شہر سے فرار ہونے کا سوچتاہے ہیں لیکن ساتھی آرٹسٹ کے باعث اس فیصلے میں رکاوٹ کا سامنا ہوتا ہے،اس فلم میں فرانسیسی اداکار انٹونیا ڈسپلاٹ اوررکارڈو اسکامارسیو بھی شامل ہیں۔

 فلم "موڈی"کا پریمیئر سان سیباستین فلم فیسٹیول میں ہو چکا ہے اور اب اس کا اگلا شو روم میں ہوگا جہاں ویگو مورٹینسن کو بھی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا جائے گا،روم فلم فیسٹیول 16 سے 27 اکتوبر تک ہوگا۔