(عابد چودھری) پی ٹی آئی جلسہ ، 487 متحرک کارکنوں اور رہنماؤں کے نظر بندی کے احکامات واپس لے لیے گئے۔
کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات لاہور پولیس کی درخواست پر ڈی سی لاہور نے جاری کیے تھے،30 دن کی نظر بندی کے احکامات 17 ،19اور20 ستمبر کو جاری کیے گئے تھے تاہم اب ڈی سی لاہور کی ہدایات پر نظر بندی کینسل کر دی گئی۔
پولیس نے جلسہ کے دوران 100سے زائد کارکنوں کو حراست میں لیا،زیر حراست افراد میں سے متعدد کو نظر بندی کے تحت جیل بھجوایا گیا تھا۔ نظر بندی کے احکامات واپس لیے جانے پر تمام افراد کو رہا کیا جائے گا۔