ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث متعددپروازیں منسوخ 

تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث متعددپروازیں منسوخ 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (اقصیٰ شاہد)تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونیوالی متعددپروازیں منسوخ ہوگئیں۔

 منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 208، کراچی سے ملتان جانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے807،

  کراچی سے اسلام آبادجانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 504، کراچی سے لاہورجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 147،143اورکراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 125شامل ہیں۔

  کراچی سے لاہورجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 302اورکراچی سے سکھرجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 536 بھی منسوخ ہوئی ہیں۔