لاہور آج آلودگی میں سرفہرست، موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

22 Sep, 2024 | 10:24 AM

 (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور کا موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ آلودگی کے اعتبار سے لاہور آج دنیا بھر میں سرفہرست ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج باغوں کے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27 اور زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ شہر میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کے اعدادوشمار کے مطابق شہر میں ، ہوا میں نمی کا تناسب 74فیصد سے زائد رہا جبکہ ہوا کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

 دوسری جانب سموگ نے لاہوریوں کا پیچھا نہ چھوڑا، آلودگی کے اعتبار سے لاہور نے دنیا بھر کے شہروں کو آج بھی پیچھے چھوڑ دیا، باغوں کا شہر لاہور آلودگی کے اعتبار سے آج پھر پہلے نمبر پر آگیا،شہر میں سموگ کی اوسط شرح 190ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں