(اسرار خان) سندر میں کریانہ سٹور میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں کی مبینہ فائرنگ سےاپنا ہی ساتھی مارا گیا ۔پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں ۔
پولیس کے مطابق 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکو حاجی مرسلین نامی شخص کے سٹور میں داخل ہوئے ، ڈاکو نقدی لوٹ کر فرار ہو رہے تھے کہ سٹور کے عملے نے ایک ڈاکو کو دبوچ لیا ، دیگر ڈاکوؤں نے بوکھلاہٹ میں مبینہ طور پر فائرنگ کر دی ۔ گولی لگنے سے قابو آنے والا ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ دیگر 3 ملزمان فرار ہو گئے ۔
پولیس نے فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے دکان کے عملے اور عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کر دیں ۔