ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاہور سمیت پنجاب بھرمیں ڈینگی کے مزید 86 کیسزسامنے آ گئے

 لاہور سمیت پنجاب بھرمیں ڈینگی کے مزید 86 کیسزسامنے آ گئے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ڈینگی کے وار  تواتر سےجاری ہیں ،لاہور سمیت پنجاب بھرمیں ڈینگی کے 86 کیسزسامنے آئےہیں جس کے بعد صوبہ بھرمیں رواں سال ڈینگی کیسز کی تعداد 1044 ہوگئی۔

محکمہ صحت کے مطابق24گھنٹوں میں سب سے زیادہ راولپنڈی میں 74 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے،گجرانوالہ، شیخوپورہ، اٹک اور میانوالی سے2،2مریض رپورٹ ہوئے۔

قصور، چکوال اور ساہیوال اور لاہور سے ڈینگی کاایک، ایک کیس سامنے آیا ،مجموعی طور پر پنجاب میں چوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 86 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ترجمان محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق صوبہ بھر میں رواں سال اب تک ڈینگی کیسز کی تعداد 1044 ہوگئی۔