طلباء پر تشدد کرنے والے سکول پرنسپل کو گرفتار کر لیاگیا

22 Sep, 2024 | 09:12 AM

(فاران یامین)تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں پرنسپل نے طالب علموں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
سکول پرنسپل نے آٹھویں اور نویں کلاس کے 2طالبعلموں علی تراب اور تابیل پر تشدد کیا۔

متاثرہ بچوں کے والد  کا کہنا ہے کہ پرنسپل نے چھڑی توڑنے کی وجہ سے طلبا پر تشدد کیا، میرے بیٹے علی تراب کے جسم پر جگہ جگہ تشدد کے نشانات ہیں جبکہ تابیل کی قمر اور جسم کے نچلے حصہ پر بھی نشانات موجود ہیں۔
 بچے کے والد  نصرت جعفری نے بتایا کہ  پرنسپل رانا اسرار کیخلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں اندراج مقدمہ کی درخواست دی ،دو روز گزرنے کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔وزیراعلیٰ پنجاب واقعہ کا نوٹس لیں اور انصاف فراہم کریں۔

 
 
 
 

مزیدخبریں