(فاران یامین)بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کیخلاف آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم متحرک ہو گیا،بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سوار پولیس اہلکاروں کے بھی ای چالان شروع کر دیے گئے۔
شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور ماڈل روڈز پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کا داخلہ بند کر دیا گیا،آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم سے 2 لاکھ 27 ہزار 761 چالان ٹکٹس جاری کئے گئے جبکہ مینوئلی 3 لاکھ 10 ہزار بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کیخلاف کارروائی کی گئی۔
علاوہ ازیں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کا ٹریفک دفاتر میں بھی داخلہ بندکر دیا گیا ہے،فریش لائسنس کےلئے ہیلمٹ لازمی قرار دے دیا گیا جبکہ بغیر ہیلمٹ پارکنگ کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔
سی ٹی او عمارہ اطہر کے مطابق ہیلمٹ ٹینکی پر رکھنے، بازو میں لٹکانے پر بھی چالان ہو گا، چالان کا مقصد شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سوار پولیس اہلکاروں کے بھی ای چالان شروع
22 Sep, 2024 | 08:59 AM