پی ٹی آئی کا جلسہ؛ بیشتر قافلے اسلام آباد سے پختونخوا واپس کیوں چلے گئے، وجہ سامنے آ گئی

22 Sep, 2024 | 03:58 AM

سٹی 42:معلوم ہوا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف  کے لاہور جلسے کیلئے خیبر پختونخوا سے آنے والے زیادہ تر قافلے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے ہی واپس چلے گئے تھے۔ 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور  لاہور جلسے میں شرکت کے لئے اپنے قافلے کے ساتھ کافی تاخیر سے روانہ ہوئے تھے، طے شدہ پروگرام کے مطابق انہین صوبی پہنچ کر وہاں جمع تمام قافلوں کے ساتھ آگے جانا تھا لیکن انہین صوابی پہنچنے مین ہی اتنی تاخیر ہو گئی کہ اس دوران لاہور میں جلسہ شروع ہو چکا تھا۔ صوابی پہلے پہنچنے والے بیشتر قافلے علی امین گنڈاپور کا انتظار کرنے کے بعد ان کی آمد سے پہلے ہی آگے روانہ ہو گئے تھے۔

وزیر اعلیٰ پشاور سے تاخیر سےروانہ ہوئے تھے۔ صوبے سے جانے والے دیگر قافلے بھی جلسہ گاہ بروقت نہ پہنچ سکے۔ مردان، صوابی، چارسدہ اور خیبر کے بیشتر کارکن جلسہ گاہ پہنچے ہی نہیں اور خیبرپختونخوا سے آنے والے زیادہ قافلے تاخیر ہو جانے  کی وجہ سے اسلام آباد سے ہی واپس ہوگئے۔

 وقت ختم ہوتے ہی لاہور پولیس نے پی ٹی آئی کا جلسہ رکوادیا، کنٹینر پر چڑھ کر رہنماؤں کو اتارا 
 
علی امین گنڈاپور اپنے ساتھ چلنے والے  قافلے سے آگے آگے جارہے تھے۔لیکن وہ اور ان کا  تقریباً سو کاروں اور  لینڈ کروزروں پر مشتمل قافلہ  جلسہ ختم ہونے کے دو گھنٹے بعد لاہور میں جلسہ گاہ پہنچا۔

مزیدخبریں