ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کر دی ،نوٹیفکیشن جاری

نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کر دی ،نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی : نیپرا نے بجلی 3رروپے 28پیسے فییونٹ مہنگی کر دی ،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔  

تفصیلات کے مطابق بجلی سہ ماہی ایڈ جسمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے مارچ 2024تک ہوگا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کا اطلاق  تمام صارفین پر ہوگا۔ 

واضح رہے کہ اضافے سے صارفین پر 159ارب کا بوجھ پڑے گا۔ اضافہ مالی سال2022/23 کی چوتھی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیا۔ نیپرا نے ادئیگی کا دورانیہ تین ماہ سے بڑھا کر چھ ماہ کر دیا صارفین سے چھ ماہ میں وصولیاں ہونگی۔ صارفین اب پانچ روپے چالیس پیسے کے بجائے 3روپے 28پیسے چھ ماہ تک دینگے۔ 

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ حکومت کو بجھوا دیا گیا۔ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اطلاق ہو جائے گا۔ 

نیپرا  کے مطابق بجلی صارفین اکتوبر 2023تا مارچ 2024تک ادائیگیاں کرینگے۔ وفاقی حکومت تین ماہ کیلئے 5روپے 40 پیسے اضافے کی درخواست کی تھی۔ 

فیسکوکیلئے  23 ارب 49 کروڑ،گیپکو نے 16 ارب 13کروڑ کا اضافہ کیا گیا۔ حیسکو اور آئیسکو کیلیے 9,9 ارب روپے کا اضافہ  ہوگا ، لیسکو 31 ارب، میپکو نے 27 ارب کا اضافہ ہوگا۔  پیسکو 9 ارب کیسکو 7 ارب سیپکو 5 اور ٹیسکو نے 4 ارب کا اضافہ ہو گا۔ ڈسکو صارفین پر 146ارب کا بوجھ پڑے گا ۔ کے ای صارفین پر 14 ارب کا بوجھ پڑے گا ۔

واضح رہے کہ صرف لائف لائن صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا۔