وقاص عظیم: برطانوی ادارہ ترقی ڈی ایف آئی ڈی کے سابق چیف اکانومسٹ سٹیفن ڈیرکون نے نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر سے ملاقات کی۔
ملاقات میں معاشی استحکام کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ڈاکٹر شمشاد اختر نے ملکی معیشت کے استحکام کیلئے جاری اقدامات پر بریف کیا جبکہ پروفیسر سٹیفن ڈیرکون نے پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔
برطانوی ہائی کمشنر نے پاک برطانیہ دو طرفہ معاشی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں رہنماؤں نے معاشی استحکام کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ بھی اس موقع پر موجود تھیں۔