اکبر چوک فلائی اوور , تعمیراتی کام تیزی سے جاری

22 Sep, 2023 | 08:54 PM

This browser does not support the video element.

درنایاب : ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کا اکبر چوک فلائی اوور منصوبے کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا، ڈی جی کاکہناہےکام جلد مکمل کر لیا جائے گا.
 ڈی جی ایل ڈی اےکوچیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، کنٹریکٹر اور سائٹ پر موجود پراجیکٹ ٹیم نے بریفنگ دی۔ بتایا گیا کہ اکبر چوک فلائی اوور منصوبے پر دن رات کام جاری ہے۔ 14 ٹرانسمز لانچ کیے جا چکے ہیں۔ منصوبے سے منسلک تمام یوٹرنز مکمل، فلائی اوورز کی ریٹنگ والز پر کام تیزی سے جاری ہے۔ڈی جی نے کہا منصوبے کو وزیراعلی پنجاب کی دی گئی ڈیڈ لائن کے مطابق مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے اکبر چوک سے جناح ہسپتال کی جانب تمام یو ٹرنز کا بھی وزٹ کیا ۔ٹریفک فلو مزید بہتر بنانے سے متعلق ہدایات جاری کیں۔

مزیدخبریں