عظمت مجید : ڈینگی کے کیسزمسلسل بڑھنے لگے، گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ڈینگی کے مزید 41 نئے مریض سامنے آگئے۔ ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 36 تک جاپہنچی۔
ڈینگی مچھر کا خاتمہ ممکن نہیں بنایا جاسکتاہے۔ ایک ہی دن میں ڈینگی بخار سے متاثرہ 41 مریض سامنے آگئے ہیں۔ جبکہ لاہور میں ڈینگی بخار سے متاثر 25مریض سرکاری اور 11 مریض نجی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور کے 1352 مقامات سے ڈینگی لاورا برآمد ہوا۔ جسے موقع پر تلف کر دیا گیا۔