ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورلڈکپ، شرکت کیلئے پاکستانی کھلاڑی بھارتی ویزوں کے منتظر

ورلڈکپ، شرکت کیلئے پاکستانی کھلاڑی بھارتی ویزوں کے منتظر
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی : پاکستانی ٹیم اور آفیشلز کوتاحال بھارتی ویزے جاری نہیں کیے گئے۔ ورلڈکپ میں شرکت کیلئے پاکستانی کھلاڑی اور آفیشلز تاحال بھارتی ویزوں کے منتظرہیں۔
 ورلڈکپ کےلیے پاکستانی ٹیم اور آفیشلز کو بھارتی ویزوں کا اجراء نہیں ہو سکاہے۔ذرائع کے مطابق ورلڈکپ میں شرکت کیلئےپاکستانی کھلاڑی اور آفیشلز تاحال بھارتی ویزوں کے منتظرہیں۔بھارت نے پاکستانی کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ویزے سکیورٹی کلئیرنس سے مشروط کرنے کی بنا پر تاحال ویزےجاری نہیں کیے۔ بھارتی ہائی کمیشن نیو دہلی کے ہوم ڈیپارٹمنٹ سے سکیورٹی کلیئرنس ہونے کے بعد ویزے جاری کرے گا۔ٹیم نے ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے 25 ستمبر کو بھارت روانہ ہونا ہے۔قومی ٹیم کو ورلڈکپ سے قبل حیدرآباد دکن میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کیساتھ وارم اپ میچز کھیلنے ہیں۔